Kalapani Valley District Astore

وادی کالا پانی تحصیل استور میں واقع ہے، بعض لوگ اسے  دیوسائ سے منصوب کرتے ہیں، جس کی وجہ اس علاقے کے بارے میں مواد کا انتہائی محدود ہونا ہے. وادی کالا پانی دھرلے جھیل سے شروع ہوتی ہے جس کے بعد سرسبز میدانوں اور برف پوش پہاڑوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جو کے قمری ٹاپ سے پہلے ایک وسیع میدان میں جاکر ختم ہوتا ہے یہ میدان سرسبز ہونے کے ساتھ ساتھ فلک شگاف چوٹیوں سے گھرا ہوا ہے جبکہ میدان کے بیچو بیچ صاف شفاف پانی رواہ ہے یہ پانی کوسوں دور سے آے چرواہے اور ان کے مویشیوں کے لیے زندگی کی نوید ہے یہاں آنے کے بعد ہزاروں مویشی تندرست و توانا ہو کر ملک بھر میں موسم سرما آنے سے پہلے روانہ ہو جاتے ہیں جس کے بعد سرسبز میدان برف کی چادر اوڑھ لیتے ہیں

Kalapani Valley

اگر ہم اس حسین وادی میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات کریں تو وہ نہ ہونے کے برابر ہیں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بلکہ سڑک سرے سے ہے ہی نہیں اگر آپ نے وادی کالا پانی کا سفر کرنا ہے تو آپ کو جیپ یا موٹر سائیکل پر ہی جانا ہوگا اس کے علاوہ علاقے میں کوئی ورکشاپ بھی موجود نہیں ہے اگر آپکا ارادہ اپنی فیملی کے ہمراہ جانے کا ہے تو اس علاقے میں سہولیات کی فراہمی بہت کم ہے البتہ علاقے کے مکین بہت کشادہ دل اور مہمان نواز ہیں جس کی وجہ سے آپ بے دھڑک اس علاقے کا رخ کر سکتے ہیں

Astore Kalapani

اگر ہم وادی کالا پانی کی خصوصیات پر بات کرتے ہیں تو یہ وادی اپنی سرسبز میدانوں کی وجہ سے مشہور ہے اس کے علاوہ یہاں قدرتی جھیلیں بھی موجود ہیں جن میں سے دو جھیلوں کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کا پانی سیاہ عکس دکھاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کو کالا پانی کے نام سے جانا جاتا ہے

Kalapani Astore

اگر آپ کیمپنگ کے شوقین ہیں تو یہ علاقہ آپ کے لیے کسی جنت سے کم نہیں صاف بہتا ہوا پانی اور مخملی قالین کی طرح گھاس کسی بھی طرح گھر کے آرام دہ بستر سے کم نہیں اگر آپ ٹراؤٹ مچھلی کا شکار کرنا جانتے ہیں تو آپ اس علاقے میں اس سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں دھرلے جھیل جہاں  سے اس وادی کا آغاز ہوتا ہے ٹراؤٹ مچھلی کا گھر مانا جاتا ہے غالباً تین سو روپے میں آپ یہاں دن بھر ٹراؤٹ مچھلی کا شکار کھیل سکتے ہیں. جہاں تک کالا پانی وادی تک پہنچنے کی بات ہے تو وہ بہت آسان ہے اگر آپ استور سے دیوسائ کی طرف جاتے ہیں تو راستے میں ایک بازار سے گز ہوتا ہے جس کا نام گری کوٹ ہے اس بازار سے تقریباً ایک کلومیٹر آگے رٹو موڑ آتا ہے جہاں سے آپ رٹو کی طرف مڑ جاتے ہیں اس موڑ سے رٹو تک کا سفر تقریباً پچیس کلومیٹر ہے جس کے بعد آپ دھرلے جھیل کی طرف جاتے ہیں رٹو سے دھرلے جھیل کا سفر تقریباً پندرہ کلومیٹر ہے دھرلے جھیل کراس کرتے ساتھ ہی آپ وادی کالا پانی میں داخل ہو جاتے ہیں جوکہ تقریباً بائیس کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے دھرلے جھیل سے لیکر کالا پانی کا آخری میدان تقریباً بائیس کلومیٹر دور ہے جس کے بعد کسی بھی قسم کی گاڑی اور موٹر سائیکل کا راستہ ختم ہو جاتا ہے

Valley Kalapani Astore

اگر آپ ہایکنگ کا شوق رکھتے ہیں تو کالا پانی سے آپ قمری ٹاپ کراس کر کے دومیل داخل ہو سکتے ہیں جو اپنی خوبصورتی کی آپ مسال ہے اس کے علاوہ آپ شونٹر پاس ک زریعہ سے وادی نیلم میں بھی داخل ہو سکتے ہیں

Astore Valley Kalapani

آخر میں آپ سے یہی کہوں گا کہ یہ علاقہ فلحال ٹورسٹ کی نظروں سے اوجھل ہے اس سے قبل کے اس علاقے کا حسن بھی زیادہ ٹورسٹ کی وجہ سے ماند پڑ جائے جلد ہی فیصلہ کیجئے اور اس سحر انگیز وادی کے حسن سے لطف اندوز ہونے کا مزہ اٹھا لیجئے

Comments