Posts

Kalapani Valley District Astore

Image
وادی کالا پانی تحصیل استور میں واقع ہے، بعض لوگ اسے  دیوسائ سے منصوب کرتے ہیں، جس کی وجہ اس علاقے کے بارے میں مواد کا انتہائی محدود ہونا ہے. وادی کالا پانی دھرلے جھیل سے شروع ہوتی ہے جس کے بعد سرسبز میدانوں اور برف پوش پہاڑوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جو کے قمری ٹاپ سے پہلے ایک وسیع میدان میں جاکر ختم ہوتا ہے یہ میدان سرسبز ہونے کے ساتھ ساتھ فلک شگاف چوٹیوں سے گھرا ہوا ہے جبکہ میدان کے بیچو بیچ صاف شفاف پانی رواہ ہے یہ پانی کوسوں دور سے آے چرواہے اور ان کے مویشیوں کے لیے زندگی کی نوید ہے یہاں آنے کے بعد ہزاروں مویشی تندرست و توانا ہو کر ملک بھر میں موسم سرما آنے سے پہلے روانہ ہو جاتے ہیں جس کے بعد سرسبز میدان برف کی چادر اوڑھ لیتے ہیں اگر ہم اس حسین وادی میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات کریں تو وہ نہ ہونے کے برابر ہیں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بلکہ سڑک سرے سے ہے ہی نہیں اگر آپ نے وادی کالا پانی کا سفر کرنا ہے تو آپ کو جیپ یا موٹر سائیکل پر ہی جانا ہوگا اس کے علاوہ علاقے میں کوئی ورکشاپ بھی موجود نہیں ہے اگر آپکا ارادہ اپنی فیملی کے ہمراہ جانے کا ہے تو اس علاقے ...